لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ پی جی آئی علاقہ میں ایک نوجوان نے پریشانی کے سبب پھانسی لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وہیں دوسری جانب سروجنی نگر میں دو شنبہ کی شب ایک شادی شدہ خاتون نے گھریلو تنازعہ کے سبب پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ منگل کی صبح اطلاع ہونے پر کنبہ والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصول اطلاع کے مطابق رائے بریلی روڈ واقع ہیبر مئو مویا گاؤں کے رہنے والے دنیش کماربالمیکی عرف پپو (۳۸) نے آج دوپہر پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔اس کی لاش پنکھے کی کنڈی سے ساڑی کے سہارے لٹکی ہوئی ملی۔ جس وقت دنیش نے یہ قدم اٹھایا اس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔
دنیش کی بیوی باہر گئی تھی وہ کئی دنوں سے پریشان چل رہا تھا۔ پپو کو لٹکا ہوا دیکھ کر اس کے والد کے ہوش اڑ گئے۔ انہوںنے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔دوسری جانب سروجنی نگر کے اموسی گاؤں کے رہنے والے راج گیر مستری میکو لال لودھی کے مطابق اناؤ کے اسوہا کے رہنے والے پپو کے ذریعہ اس نے سہرا مئو واقع منگت کھیڑا میں زمین خریدی تھی جہاں پپو نے اسے گمراہ کر کے غلط زمین خریدوا دی۔ اطلاع ہونے کے بعد اسی زمین کے سلسلہ میں میکو اس کی بیوی شوبھا دیوی (۳۵)کے درمیان تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔
دو شنبہ کی شام بھی دونوں میں کہا سنی ہوئی اور سبھی اپنے کمرے میں سونے چلے گئے۔ منگل کی صبح سوکر اٹھے تومیکے نے دیکھا کہ شوبھا گھر میں بنے زینے کے اوپر بنی چھت کے کنڈے میں ساڑی کے سہارے مردہ لٹکتی ہوئی ملی۔