لکھنؤ(نامہ نگار)ایک بار پھرپاور کارپوریشن کا بلنگ سرور فیل ہو گیا۔ سرور بند ہوجانے کی وجہ سے ریاست کے لاکھوں افراد بجلی کے بل جمع نہیںکر سکے۔یو پی پی سی ایل افسران کے مطابق ایک دن میں سرکاری نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔ لیکن افسران ۲۰ ،۲۵کروڑ روپئے نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ لاکھوں کروڑوں خرچ کرنے کے بعد بھی بجلی محکمہ کے بلنگ سرور کو بہتر نہیں کیا جا سکا۔مہینے کے آخر میں ڈاؤن ہونے والا سرور اب مہینے کے آغاز میں ہی دھوکہ دے گیا۔ بلنگ کاؤنٹر پر تعینات ملازم دن بھر سرور شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے لوگ کاؤنٹر پر آکر واپس ہوتے رہے۔ چیف انجینئرشمیم احمد نے کہا کہ انہیں بلنگ سرور کے خراب ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ شکتی بھون کے افسران کا کہنا ہے کہ سرور میں کچھ خرابی پائی گی تھی جس کی اطلاع ایکس سی این کو دے دی گئی لیکن خرابی دور نہ ہو سکی۔ جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں سرور نہیں چل سکا۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سرور بند ہونے سے بجلی محکمہ کو ۲۵کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ مہینے کے ابتدائی ایام ہونے کی وجہ سے زیادہ تر لوگ بل جمع کرنے نہیں آتے ہیں اس لئے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایچ سی ایل افسران کا کہنا ہے کہ کچھ اضلاع میں بلنگ شروع کرنے کیلئے سرور کو بند کیا گیا تھا۔انہوں نے ک
ہا کہ سرور میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں آئی تھی۔