مالکن اور نوکرانی کی لاش باتھ روم سے برآمد
کانپور: سروپ نگر میں آج مالکن سمیت دو خواتین کے قتل کا قتل کردیا گیا۔ علاقے کے کھیرا باد اسپتال میں رہنے والے چارٹیڈ اکاو¿نٹیڈ ایچ ایس رانا کا دو منزلہ مکان ہے۔ اوپر کی منزل پر وہ خود رہتے ہیں ۔جب کہ نیچے کی منزل کرائے پر دے رکھی ہے۔ کرائے پر رہنے والی ۷۸ سالہ پولینا نیتھیلین کے شوہر ریلوے ملازم تھے جن کی موت ہوچکی ہے۔
ضعیف خاتون اپنی بیٹی سریتا کے ساتھ رہتی تھی ۔ سریتا سول لائن واقع میری اینڈ میری اسکول میں ٹیچر ہے ۔ سریتا کے مطابق یومیہ کی طرح وہ ساڑھے آٹھ بجے اسکول پڑھانے کےلئے نکل گئی دوپہر ڈیڑھ بجے وہ گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے اٹکاہو اتھا اور آواز دینے پر ماں نے کوئی آواز نہیں دیا ۔ سریتا نے کمروں میں جاکر دیکھا تو ماں نہیں ملی ۔ پھر وہ باتھروم میں گئی تو باتھروم کی فرش پر ماں کے ساتھ گزشتہ ۲۳ سالوں سے کرنل گنج کی رہنے والی نوکرانی شاردہ کی لاش پڑی تھی ۔ یہ دیکھتے ہی اس نے مکان مالک اور پڑوسیوںکو اطلاع دی ۔
پاس علاقے میںدوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی سروپ نگر انسپکٹر کمل یادو پولیس فورس کے ساتھ پہنچے ۔دوخواتین کے قتل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی آئی جی نیلابجا چودھری ، ایس ایس پی شلبھ ماتھور ، ایس پی مغرب راجیش ایس ، ایس پی جرائم ، کرائم برانچ سمیت فورنسک اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچی ۔ تفتیش میں سامنے آیا کہ خواتین کا قتل گلا کس کر کیا گیا ہے ۔تقریبا ۹ بجے سے ۱۰ بجے کے درمیان واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل بڑے آرام سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر جانچ میںمصروف ہوگئی ۔