ممبئی(بھاشا) شیئر بازار میں مضبوطی کے درمیان سینسکس کی سرِ فہرست دس اہم کمپنیوں کا بازار سرمایہ (مارکیٹ کیپ) میں گذشتہ ہفتہ ۷۲۰۹۵کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا۔ او این جی سی، ایس بی آئی اور کول انڈیا کی کارکردگی اس دوران سب سے بہتر رہی۔ ٹی سی ایس اور انفوسس کی چھوڑ کر بقیہ آٹھ کمپنیوں کے بازار سرمایہ میں ۲۸مارچ کو ختم ہوئے ہفتہ کے دوران اضافہ ہوا۔ سرکاری کمپنی او این جی سی کا بازار سرمایہ ۱۷۳۲۴کروڑ روپئے بڑھ کر ۲۸۰۸۳۳ کروڑ روپئے ہو گیا اور یہ گھریلو شیئر بازار میں اس ہفتہ سب سے زیادہ منافع درج کرنے والی کمپنی رہی۔ ایس بی آئی کی بازار حیثیت ۱۴۹۲۰کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۴۲۰۱۶کروڑ روپئے ہو گئی جبکہ کول انڈیا کی بازار حیثیت ۱۴۲۱۱کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۸۰۵۸۴کروڑ روپئے ہو گئی۔
دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز کی بازار حیثیت ۸۳۵۵کروڑ روپئے بڑھ کر ۲۹۵۴۴۴
کروڑ روپئے ہو گئی جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک کی بازار حیثیت ۷۰۳۳ کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۴۵۳۶۱ کروڑ روپئے ہو گئی۔ ایچ ڈی ایف سی کا بازار سرمایہ ۴۹۰۸کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۳۶۲۷۲کروڑ روپئے ہو گیا جبکہ ایچ ڈی ایف سی بینک کا بازار سرمایہ ۳۲۵۷کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۷۸۷۱۷کروڑ روپئے اور آئی ٹی سی کا بازار سرمایہ ۲۰۸۷کروڑ روپئے بڑھ کر ۲۸۵۵۱۹کروڑ روپئے ہو گیا۔
دوسری جانب ٹی سی ایس کی بازار حیثیت ۳۹۱۸کروڑ روپئے کم ہو کر ۴۱۲۴۱۹ کروڑ روپئے ، جبکہ انفوسس کی بازار حیثیت ۲۰۸۲کروڑ روپئے گھٹ کر ۱۸۷۰۷۱کروڑ روپئے رہ گئی۔ بازار حیثیت کم ہونے کے باوجود ٹی سی ایس سرِ فہرست دس کمپنیوں میں پہلے نمبر پر برقرار رہی۔
اس کے بعد بالترتیب ریلائنس انڈسٹریز ، آئی ٹی سی، او این جی سی، انفوسس، کول انڈیا، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایس بی آئی اور ایچ ڈی ایف سی کا نمبر رہا۔ ہفتہ کے دوران ممبئی شیئر بازار کا سینسکس ۶۵ء۵۸۴ پوائنٹ یا ۶۹ء۲فیصد اضافہ کے ساتھ ۹۷ء۲۲۳۳۹ پوائنٹ پر پہنچ گیا۔