کوشامبی: ضلع میں صحت بندوبست پوری طرح خستہ حال ہے۔ سی ایم او کا سر کاری اسپتالوںمیں تعینات ڈاکٹروں پر کوئی قابو نہیں ہے۔ ضلع کے اسپتالوںمیں تعینات ڈاکٹروں کا آنے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے ۔ ڈاکٹر پرائیویٹ نرسنگ ہوموںمیں علاج کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں موجودہ وقت میں ضلع میں ملیریا، بیماری بخار ، ڈائریاسمیت دیگر بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں۔
لیکن سرکاری اسپتالوں میں صحیح ڈھنگ سے علاج نہ مل پانے کے سبب لوگ نرسنگ ہوموں میں علاج کرانے کےلئے مجبور ہو رہے ہیں۔ اور نرسنگ ہوم بھی منمانہ پیسہ وصول کررہے ہیں ۔سرکاری اسپتالوں کی بدحالی کا فائدہ کہیں کہیں عطائی ڈاکٹر بھی اٹھارہے ہیں۔ لیکن انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔