لکھنو: اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے آئندہ یکم ستمبر سے سرکاری اسپتالوں میں مفت الٹراساونڈ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آج فیض آباد کے درشن نگر میں ایک سو بستر والے اسپتال اور صوبے کی گندی بستیوں میں بنے 60ابتدائی طبی سہولیات مراکز کا افتتاح کیا۔مسٹر یادو نے اجودھیا کے سرجو گھاٹوں پر میوزک سسٹم لگائے جانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسی طرح کا میوزک سسٹم وارانسی میں گنگا کے گھاٹوں پر لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ میں طبی خدمات میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے ۔ ضلع اسپتالوں اور آپریشن تھے ئٹر میں صاف صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔کانوڑیوں کے لئے ڈی جے بجانے کے مطالبہ پر وزیراعلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی پروگرام میں بھجن بجنا چاہئے نہ کہ ڈی جے پر فلمی گیت۔