سہارنپور(نامہ نگار) لسانی اقلیتوں کے قومی کمیشن کے لئے دہلی کی نوائے حق و یلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دہلی حکومت کے ماتحت سرکاری اسکولو ں میں مسلم بچوں کو جہاں سنسکرت پڑھنے کو مجبور کیا جارہاہے۔
وہیں ملک کے اقلیتی اثروالے صوبہ یو پی میں بھی سرکاری، انگریزی میڈیم اور پرائیویٹ اسکولوں کاحال بھی کچھ ایساہی ہے؟ اتر پردیش،دہلی،ایم پی اور گجرات کے ڈائریکٹریٹ آف ایجو کیشن سے حق اطلاعات کے تحت جب درجن بھر سوشل تنظیموںنے یہ معلوم کیا کہ کتنے سرکاری ا سکولوں میں مسلم بچوں کو اردو پڑھائی جارہی ہے تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سرکاری ا سکولوں
کے علاوہ دیگر اسکولوں میں بھی اسکول انتظامیہ سرکارکی شہہ پر اپنے من مرضی سے مسلم بچوں کی اردو کی بجائے مراٹھی ، گجراتی ،پنجابی ، بنگالی اورسنسکرت پڑھنے کے لئے مجبور کیا جا تاہے۔ بچوں کے مستقبل سے وابستہ حساس موضوع پر سماجی کارکن احسان الحق ملک نے کہاکہ کانگریس نے گزشتہ دس سالوں سے اقلیتی فرقہ کو بیوقوف بناکر صرف ووٹ کی سیاست کی جس کا جواب پارلیمانی ریاستوں کے گزشتہ انتخابات میں کانگریس اور دیگر موقع پرست جماعتو ں دیاانھوںنے کہا کہ آزادی کے ۶۷ سال کے بعد بھی اقلیتی فرقہ کو آئین ہند کے مطابق بہتر سہولیات محروم کیاجارہا ہے جو بہت بڑاجرم ہے۔