کانپور (نامہ نگار)سروپ نگر تھانہ علاقہ میں واقع گورنمنٹ اطفال گھر میں منگل کی صبح ایک لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سمیت پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تفتیش کے دوران پولیس کو خودکشی کی تحریر بھی ملی۔ دوسری جانب اس واقعہ کے سلسلہ میں اطفال گھر کے افسران کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔