ممبئی (وارتا) عوامی زمرے کے سنڈیکیٹ بینک کے صدر اور ایم ڈی ایس کے جین کی بدعوانی کے الزامات میں گرفتاری کے بعد ریزرو بینک کے گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ ملک میں سرکاری بینکوں کے انتظامی معاملات کے جائزے کی ضرو
رت ہے۔ انھوں نے کہا کہ سنڈیکیٹ بینک کے مبینہ معاملے کے بعد پورے ہندوستانی بینکنگ نظام میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ایک فرد ماحول کو خراب نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ سنڈیکیٹ بینک کے چیئرمین اور اے ایم ڈی کو مرکزی جانچ بیورو نے ۵۰ لاکھ روپئے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا ہے ان کے ساتھی کچھ نیتاؤں کی بھی گرفتاری ہوئی ہے۔