نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) سرکاری تیل کمپنیوں نے آج قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت 49 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 1.21 فی لیٹر گھٹادی ہے ۔ دیگر ریاستوں میں بھی قیمتیں کم کی جارہی ہیں۔قیمتوں میں تبدیلی گزشتہ نصف شب سے ہی نافذ ہوگئی ہے
۔ قیمتوں میں کٹوتی بین اقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کی گئی ہے ۔نئی شرحوں کے حساب سے قومی راجدھانی میں پٹرول 60 روپے لیٹر اور ڈیزل 48.50 فی لیٹر ہوگیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی گاڑیوں کا ایندھن سستا ہوگیا ہے ۔