مظفرنگر(بھاشا)ہستیناپورجنگلات کی آراضی پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرلینے کے معاملے میںفرارتین زمین مافیائوںکو گرفتارکرلیا گیاہے۔ مظفرنگر پولیس نے بتایاکہ ہستینا پور وائلڈلائف میں سرکاری زمین پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرنے کے سلسلے میں تین لوگوںکے خلاف ایک معاملہ درج کیا گیاتھا جس کے بعد وہ فرارچل رہے تھے۔انھوں نے بتایاکہ رام راج علاقہ میں سرکاری زمین پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرلینے کے سلسلے میں کل گرفتارکئے گئے تین افراد کی شناخت شیرسنگھ ،صوبہ سنگھ اورچرنی سنگھ کی شکل میں کی گئی ہے۔ضلع میں ہسیناپوروائلڈ لائف میں کروڑروپئے کی سرکاری زمین پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرلینے میں سبکدوش ریوینیوکلرک شیو کمار کے خلاف پہلے سے معاملہ درج ہیں۔
اوررینیوکلرک جے بھگوان کو برخاست کردیا گیاہے۔ ضلع کے ۲۷گائوں میں سرکاری زمین پر غیرقانون
ی طریقے سے قبضہ کرنے کے معاملے میں مختلف تھانوںمیں ۳۰ معاملے درج ہیں۔