لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ چیف سکریٹری آلوک رنجن نے تعمیرات کرانے والے سرکاری محکموں کے سربراہوں کو سخت ہدایت دی ہے کہ انتظامی عمارتوں کا تعمیری کام وقت پر اور معیار کے ساتھ نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لہٰذامحکموںکے چیف اب خود تعمیری کاموں کا جائزہ لیں اور اسے رفتار دیں۔ ۷۵ فیصد تک ہو چکے طبی عمارتوں کے تعمیری کاموں والے منصوبوں کو اکتیس مارچ تک ہرحالت میں مکمل کرایا جائے۔
چیف سکریٹری طب اور صحت پر ماہ تعمیری کاموں کا جائزہ لیں اور ہر تین ماہ میں انہیں رپورٹ دیں ۔ قومی صحت مشن کے تحت تعمیری کاموں کا آج وہ جائزہ لے رہے تھے۔جلسہ میں آلوک رنجن نے آواس وکاس پریشد کی جانب سے گومتی نگر میں بنائے جا رہے ۲۰۰ بستروں والے خاتون اور اطفال اسپتال کا تعمیری کام نومبر ۲۰۱۵ء تک مکمل کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کے جی ایم یو، کوئنس میری میں سینٹر آف ایکسی لینس فار نرسنگ اینڈ مڈ وائیفری ٹریننگ کی تعمیر کر ا رہے تعمیری کارپوریشن کو فروری ۲۰۱۶ء تک کام پورا کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بن رہی سرکاری عمارتوں کے تعمیری کام کو لیکر بھی انتباہ دیا ہے۔cc