نئی دہلی:مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے مہنگائی بھتے میں چھ فیصد کے اضافہ کو آج منظوری دے دی۔وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لئے مہنگائی بھتے میں چھ فیصد کے اضافہ کو منظوری دے دی ہے ۔ اس اضافہ کے بعد ملازمین کا مہنگائی بھتہ ان کی بنیادی تنخواہ کا 113 سے بڑھ کر 119 فیصد ہوجائے گا۔ یہ اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا اور اس سے ایک کروڑ سے زائد ملازمین اور پنشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔