لکھنؤ(نامہ نگار)چنہٹ علاقے میں رہنے والے چھوٹی آبپاشی محکمہ میں تعینات آڈیٹر کے گھر کو چوروں نے اپنا نشانہ بنایا۔ چور گھر سے ۹۰ہزار روپئے اور دو لاکھ کے زیورات چوری کر لے گئے۔ چنہٹ کے شیو پوری میں رہنے والے اتل کمار گپتا جواہر بھون میں چھوٹی آبپاشی محکمہ میں آڈیٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ گذشتہ چار مارچ کو اتل اپنے پورے کنبہ کے ساتھ ہولی منانے کیلئے آبائی ضلع وارانسی گئے ہوئے تھے۔ سنیچر کی دوپہر اتل کے پڑوس میں رہنے والے ایک شخص نے ان کو اطلاع دی کہ ان کے مکان کا دروازہ کھلا ہے۔ اتل نے بارہ بنکی میں رہنے وال
ے اپنی سسرال کے لوگوں کو فوراً گھر جا کر دیکھنے کو کہا۔ سسرال کے لوگ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ ایک کمرے کی کھڑکی میں لگا گرل نکلا ہوا تھا۔ اور کمرے میں رکھا سارا سامان بکھرا پڑا ہے۔ ان لوگوں نے اتل کو گھر میں چوری کی بات بتائی۔ اس کے بعد دیر رات اتل اپنے پورے کنبہ کے ساتھ گھر پہنچ گئے۔ اتل نے بتایا کہ چور ان کے گھر سے ۹۰ہزار روپئے اور دولاکھ کے زیورات چوری کر لے گئے تھے۔ اس معاملہ میں اتل نے چنہٹ کوتوالی میں چوری کی رپورٹ درج کرائی ہے۔