مرادآباد۔ منطقائی کمشنر وپن کمار دویدی نے کہا ہے کہ جن سرکاری کالونیوں میں میٹر خراب ہے انہیں تبدیل کیا جائے گا۔خراب کیبلوں کو درست کیا جائے گا یا انہیں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کنکشن نہیںہے تو وہ بھی دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بجلی محکموں کو ضروری ہدایات دے دی گئی ہے۔
منطقائی کمشنر نے کہا کہ بجلی محکمے کی مہم کے ذریعہ یہ کام کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری کالونیوں کے تمام مکانوںکا معائنہ کر کے ان کاموں کو کیا جائے گا اور بجلی بند و بست کو درست کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ سنچائی کالونی ، ٹیوبول کالونی اور ڈی ایم کمپاؤنڈ کی کالونیوں میں بجلی محکمے کے ذریعہ میٹر تبدیل کرنے ، کیبل کو درست کرانے اور کنکشن دینے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ۵۲ ؍ اپریل کو جسٹ کمپاؤنڈ میں بجلی محکمہ کے ذریعہ مذکورہ کام کئے جائیں گے۔ انہو ںنے مزید کہا کہ جب تک تمام سرکاری کالونیوںمیں مذکورہ کام مکمل نہیں ہو جاتے اس وقت تک مہم جاری رہے گی ۔