اندور: اندور میں خود کو محکمہ خواتین بہبود اطفال کی سکریٹری بتاکر درجنوں لوگوں کو ٹھگنے والی ایک عورت کا معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ یہ عورت لوگوں کو سرکاری نوکری دلانے کے نام پر لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگئی۔ پولیس نے متاثرین کی شکایت پر معاملہ درج کیا ہے ۔ راجندر نگر تھانہ پولیس نے بتایا شوسٹ¸ کی ببلی عرف شوانی مقامی باشندوں کو سرکاری نوکری دلانے کا لالچ دے کر کسی سے تین لاکھ تو کسی سے چار لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئی ہے ۔ عورت نے خود کو بھوپال کے ست پوڑا بھون کے محکمہ خواتین بہبود اطفال کا سیکریٹری بتایا تھا۔ متاثرہ سوشیلا نے بتایا اس سازش میں شوانی کا پورا خاندان اس کا ساتھ دے رہا تھا۔ عورت نے سرکاری افسران اور لیڈروں سے اپنے خاندانی تعلقات ہونے کا حوالہ دے کر ٹھگی کی واردات کو انجام دیا ہے ۔ پولیس ٹھگی کا معاملہ مان کر تحقیقات کر رہی ہے ۔