نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی)حکومت نے آج کہا کہ اگر کرناٹک سرکار آئی اے ایس افسر ڈی کے روی کی موت کی سی بی آئی کے ذریعہ جانچ کرانے کی درخواست کرتی ہے تو وہ ا سکے لئے تیار ہیں۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کرناٹک کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد کل ان سے ملا تھا اور اس نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس بارے میں کرناٹک کے وزیر اعلی سے بات کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ دو دن کے اندر اس کے بارے میں مفصل معلومات دیں گے ۔ اگر ریاستی حکومت چاہے تو مرکزی حکومت اس معاملے کی جانچ
سی بی آئی جانچ کے لئے تیار ہے ۔ اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرہلاد جوشی نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں امن وقانون کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ۔مسٹر روی پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے اور ان کے کنبے کے لوگ بھی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کے وزیراعلی نے مسٹر روی کے والدین سے ملنا بھی مناسب نہیں سمجھا۔ریاست میں مسٹر روی کی موت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں اور تمکور میں آج ہی لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔