نئی دہلی۔ایشیائی کھیلوں میں کانسے کا تمغہ قبول کرنے سے انکار کرنے والی ہندوستان کی خاتون مکہ باز لیشرام سریتا دیوی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اے آئی بی اے نے اسے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ایک متنازعہ فیصلے کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے سریتا نے انچیون ایشیائی کھیلوں میں تمغے تقسیم تقریب کے دوران تمغہ گلے میں پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ اے آئی بی اے نے ایک بیان میں کہا اے آئی بی اے
نے سریتا کے کوچ سمیت کئی لوگوں کوانچیون ایشیاڈ میںہندوستان کے دل سربراہ رہے ادلے جے سمروالا کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔انہیں کسی بھی سطح کے مقابلہ، اجلاس اور تقریب میں آئندہ انفارمیشن تک حصہ لینے نہیں دیا جائے گا۔یہ معاملہ اے آئی بی اے کے ڈسپلن کمیشن کو جائزے کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔اس کے معنی ہیں کہ سریتا ، تمام کوچ اور سمروالا کوریا میں ہونے والی اے آئی بی اے خواتین ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سریتا نے تمغہ اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد جنوبی کوریا کی چاندی کا تمغہ فاتح پارک کے حوالے کر دیا تھا۔پارک نے ریفری کے خراب فیصلے کی وجہ سریتا کو ہرایا تھا۔ سریتا نے اپنے معطلی کے بارے میں کہا کہ اسے اس کی اطلاع نہیں ہے اور اے آئی بی اے سے رسمی اطلاعات ملنے پر ہی وہ کارروائی کرے گی۔ اس نے کہا مجھے اے آئی بی اے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔خط ملنے کے بعد ہی میں طے کروں گی کہ کیا کرنا ہے۔ دوسری طرف کوچ سندھو نے امید ظاہر کی کہ معاملہ جلد سلجھ جائے گا۔ انہوں نے کہا ہمیں اے آئی بی اے سے نوٹس ملا ہے اور سات دن کے اندر اندر اس پر جواب دینا ہے۔ہم اپنا جواب تیار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مسئلے کا حل نکل آئے گا۔