نئی دہلی، 9دسمبر(یو این آئی)ملک کی اعلی ترین پنچایت پارلیمنٹ میں آج مکے باز سریتا دیوی کا معاملہ اٹھا یا گیا۔
شیوسینا کے رکن اروند ساونت نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔ مرکزی وزیر برائے کھیل کود او رامور نوجوانان سبرد آنند سونووال جس وقت کھیل کی پالیسی سے متعلق ایوان میں بیان دے رہے تھے،اسی دوران شیوسینا کے رکن نے سریتا دیوی کے معاملہ پر وزیر سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔
منی پور کی مکہ باز نے انچیون ایشیائی کھیلوں کے دوران تفریق آمیز رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کانسہ کا تمغہ لینے سے انکار کردیاتھا۔ سریتا دیوی نے ریفریوں اور ججوں کے فیصلہ پر سوال اٹھایا تھا او رنتیجہ پر بے اطمینانی کا اظہار کیا تھا۔ فی الحال سریتا دیوی پرکھیلنے پر پابندی لگی ہوئی ہے۔