میکسیکوسٹی۔عالمی نمبر2روسی ٹینس اسٹار ماریاشاراپوواپہلی بار میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈڈکی حیثیت سے شرکت کر رہی ہیں۔ماریا شاراپوامیکسیکوکے شہر اکاپولکو میں ہونے والے سالانہ ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کررہی ہیں جس میں انھیں ٹاپ سیڈ رکھاگیاہے۔ٹورنامنٹ کا آغاز 24فروری سے ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ماریاشاراپوا واکے علاوہ کیرولین گارشیا،ایرینا کامیلابیگو ،ٹیمیا بیزینسزکی،رابرٹا ونچی،سلونا اسٹیفنز اور میڈیسن برینگل حصہ لے رہی ہیں۔ 2لاکھ35ہزار انعامی رقم کے میکسیکو اوپن میں سواشراپووا کے ٹینس کی سرفہرست کوئی کھلاڑی حصہ نہیں لے رہی ہے۔روسی ساحرہ ماریا شاراپووا ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں شیلبی راجرز کے مدمقابل ہونگی۔ اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے میکسکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کرکے خوشی ہوگی۔عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی بننے کے بجائے سرینا ولیمز کو ہرانا م
یری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ ماریا شراپووا میلبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کھا گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ 10سال سے سرینا ولیمز کے مدمقابل کھیل رہی ہوں۔ ان کیخلاف کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن مجھے ان کے مدمقابل کھیلنا پسند ہے۔میچ میں شکست کے باوجود مجھے کوئی عار محسوس نہیں ہوتی۔