مانٹریل۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز نے 15 ویں سیڈ لسی سفارووا کو 7۔5۔ 6۔4 سے ہراتے ہوئے ماٹنریل کپ خاتون ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی لیکن دوسری سیڈ جمہوریہ چیک کی پیترا کویتووا اورروس کی ماریا شاراپووا کو تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی بار کسی ٹورنامنٹ میںکھیل رہی کویتووا میچ کے دوران تال میں نظر نہیں آئی اور انہیں روس کی ایکاٹیرنا ماکرووا نے 6۔4۔ 1۔6۔ 6۔2 سے شکست دے دی جبکہ چوتھی سیڈ شاراپووا کو اسپین کی کارلا ساریج نوارو نے 6۔2۔ 4۔6۔ 6۔2 سے پچھاڑ دیا۔ 14 سال میں پہلی بار مانٹریل میں کھیل رہی ولیمز کورٹ میں پوریے تال میں نظر آ رہی تھی۔ ولیمز کا مقابلہ کوارٹرفائنل میں سابق عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی 11 ویں سیڈ ووزنیاکی سے ہوگا۔ اگرچہ ولیمز اپنے اوپننگ میچ جتنی جارحانہ نہیں تھی ۔لیکن انہوں نے سابق امریکی اوپن چمپئن سیم ستوسر کو 6۔2۔ 6۔0 سے روند دیا تھا لیکن پھر بھی انہوں نے 15 ویں سیڈ جمہوریہ چیک کی سفارووا کے خلاف اچھا کھیل دکھایا۔ ولیمز نے کہا مجھے آج اچھی سروس کرنے کی ضرورت تھی وہ میرے خلاف جارحانہ کھیل رہی تھی۔ ہم دونوں کو صرف زیادہ سے زیادہ ونرس اور ایس لگا رہے تھے اس لئے یہاں اچھا تال میل برقرار رکھنا مشکل تھا۔ ولیمز کے ساتھ ہونے والے اگلے مقابلے کے بارے میں ووزنیاکی نے کہا ظاہر ہے ان کے پاس سارے تجربہ ہے۔ وہ بڑے سروس کرتی اور بال پر جلد ہٹ کرتی ہے۔ مجھے زیادہ اچھا کھیل دکھانے کی ضرورت ہے۔ ولیمز ایک عظیم چمپئن ہے۔ وہ ناقابل اعتماد کھلاڑی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انہوں نے کتنے سارے گرینڈ سلیم خطاب اور ٹورنامنٹس جیتے ہے۔ جب وہ اچھا کھیلتی ہے تو یہ حیرانی کی بات نہیں ہوتی۔ وہ کورٹ پر راج کرتی ہے ۔