اواشنگٹن۔ امریکاکی نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیم نے تیسری بارا سٹین فورڈ خواتین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر کو شکست دیکر ومبلڈن اوپن میں شکست کی مایوسی کے بعد پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ اسٹین فورڈ خواتین ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکاکی سرینا ولیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی اینجلک کربر کو 7-6(7-1) اور 6-3 سے شکست دی۔انہوں نے برسبین، میامی اور روم ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سال کا چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرنیکیا۔ اس سے قبل انہوں نے2011 اور2012 میں اسٹین فورڈ ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس ضمن میں سرینا کا کہنا تھا کہ اینجلک کیخلاف کامیابی حاصل کرنا مشکل تھا۔انہوں نے میچ کا آغاز اچھا کیا تھا لیکن وہ توا
زن برقرار نہ رکھ سکیں۔
32سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے شکست کے بعد انہوں نے سخت محنت کی اوراب وہ مکمل فٹ ہیں اوروہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔دریں اثناروس کی نامور ٹینس اسٹار سوتیلانا کزنٹسوا نے سٹی اوپن ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیاجبکہ مرد سنگلز کا ٹائٹل مائلوس رائونک کے نام رہا۔واشنگٹن میں سٹی خواتین ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روسی ٹینس اسٹار نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی کرومی نارا کو 6-3، 4-6 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹائٹل جیتا۔ اپنی کامیابی کے بعد سوتیلانا کزنٹسوا نے کہا کہ اپنی فتح پر بہت خوش ہوںاورمستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگی۔دوسری جانب کینیڈا کے مائلوس رانک نے فائنل میں ہم وطن ویسک پوسپزل کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔