نئی دہلی۔ 19جنوری (یو این آئی) مسٹر انوپم سریواستو نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی پبلک سیکٹر کی کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹڈ(بی ایس این ایل) کے چیرمین ومنیجنگ ڈائرکٹر (سی ایم ڈی) کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔
بی ایس این ایل نے آج یہاں جاری بیان میں بتایا کہ مسٹر سریواستو کی تقرری پانچ برس یا 60برس کی عمر (دونوں میں سے جو پہلے مکمل ہو) کے لئے کی گئی ہے ۔ وہ 1981بیچ کے انڈین ٹیلی کام سروسز (آئی ٹی ایس) کے افسر ہے ۔ اس سے قبل وہ بی ایس این ایل کے ڈائرکٹر
(کنزیومر موبلٹی)کے عہدہ پر فائز تھے ۔
اس موقع پر مسٹر سریواستو نے کہاکہ حکومت عام لوگوں کو ہائی اسپیڈ براڈبینڈ سمیت ٹیلی کام سروسز سے جوڑنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے اور بی ایس این ایل کے سی ایم ڈی کے طورپر ان کی ذمہ دری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرکے لوگوں کی کفایتی شرح پر خدمات دستیاب کرانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس این ایل کو فائدہ میں لانا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔