رامیشورم، 29 دسمبر (یوا ین آئی)کسٹم افسران نے تمل ناڈو کے تھنوسکوڈی سمندری ساحل کے نزدیک ایک جھونپڑی سے کل 23 کلو گرام سونے کے بسکٹ برآمد کئے۔ یہ سونے کے بسکٹ سری لنکا سے اسمگلنگ کرکے لائیگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق موصولہ اطلاع کی بنیاد پر
سری لنکا سے اسمگلنگ کرکے لایا گیا سونے کو ایک جھونپڑی میں چھپایا گیاہے۔ کسٹم افسران نے جھونپڑی پر چھاپہ مارا اوریہاں سے 23 کلو گرام کے نو سونے کے بسکٹ برآمد کئے۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس نے دو ماہی گیروں منی کمار (21) اور گروگاول (28) کو بھی گرفتار کیا۔اس ضمن میں کی جانے والی جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ سونے کے یہ بسکٹ سری لنکا کے ایک بڑے اسمگلر گروہ کے ذریعہ کشتی کے ذریعہ یہاں لائے گئے تھے۔ اسمگلروں نے یہ بسکٹ سمندرمیں ہی ماہی گیروں کو سونپ دئے تھے اور ان سے اسیمدورائی کے ایک تاجر کودینے کو کہا تھا۔ اس کے عوض ماہی گیروں کو کچھ رقم دی جانی تھی۔؎پولیس نے بتایا کہ معاملے کی چھان بین چل رہی ہے۔