ڈبلن۔ اجنتا مینڈس اور کی مضبوط بولنگ سے سری لنکا نے پہلے ون ڈے میچ میں کل یہاں آئرلینڈ کو 79 رن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میںایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے 220 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم مینڈس 27 رن پر تین وکٹ اور لکمل29 رن پر تین وکٹ کے عین مطابق گیند بازی کے سامنے 39۔ 5 اوور میں 140 رن پر ڈھیر ہو گئی۔نوان کلشیکھرا نے بھی 30 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔آئرلینڈ کی طرف سے تجربہ کار کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 37 اور نیل او برائن 33 ہی ٹک کر کھیل پائے۔ اس سے پہلے سری لنکا کی ٹیم ایک وقت 135 رن پر چھ وکٹ گنوانے کے بعد بحران میں تھی لیکن لو آرڈر میں کلشیکھرا نے سب سے زیادہ ناٹ آئوٹ 42 رن بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ان کے علاوہ دنیش چنڈی مل 39 ، اشان پریجن31 اور کپتان انجیلو میتھیوز 30 نے بھی بہترین اننگ کھیلی۔آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مرٹییگ سب سے کامیاب گیند باز رہے جنہوں نے 10 اوور میں 21 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔