سڈنی۔ اپنے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد زبردست واپسی کرکے گزشتہ تین میچوں میں جیت کا پرچم لہرانے والی سری لنکا کا اگلا مقابلہ میزبان آسٹریلیا سے سڈنی کے میدان پر آج ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں کوارٹرفائنل میں جانے کی اپنی راہ آسان کرنے اتریں گی۔عالمی کپ پول اے کی پوائنٹ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر قابض لنکا آسٹریلیا سے صرف ایک پوائنٹ سے اوپر ہے۔ اگرچہ آسٹریلیا اپنا پچھلا مقابلہ افغانستان سے ریکارڈ 275 رنز کے فرق سے جیتی تھی لیکن اس میچ میں جیت کی راہ اتنی آسان نہیں ہوگی۔ فارم میں چل رہی سری لنکا کی ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی ہے تو کوارٹر فائنل میں اس کا مقام پکا ہو جائے گا۔موجودہ عالمی کپ میں سری لنکا نے چار میں سے تین میچوں میں جیت درج کی ہے جبکہ آسٹریلیا چار میں سے صرف دو ہی میچوں میں جیت کا پرچم لہرا پانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہوا اس کا دوسرا مقابلہ بارش کی وجہ سے دھل گیا تھا وہ پوائنٹ ٹیبل میں بنگلہ دیش کے برابر پہنچ گئی ہے۔چار بار عالمی کپ خطاب اپنے نام کر چکی آسٹریلوی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جن میں میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ایک وکٹ سے ملی ہار میں بھی آسٹریلیا نے مخالف ٹیم کو لوہے کے چنے چبوا دیئے تھے۔ مشیل جانسن نے چار وکٹ لے کر ایک بار تو میچ کو اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈالنے کی پوری منصوبہ بندی کر لی تھی لیکن آخر میں نیوزی لینڈ نے اپنی صلاحیت سے یہ میچ اپنے نام کیا۔اس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی صلاحیت کو افغانستان کے خلاف ہوئے میچ میں ثابت کیا اور ورلڈ کپ میں اب تک کے سب سے بڑے 275 رنز کے فرق سے مخالف ٹیم کو شکست دے کر یہ دکھا دیا کہ وہ عالمی کپ خطاب جیتنے والی ممکنہ ٹیموں میں شامل ہے۔دونوں ٹیموں نے گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے چار میں جیت درج کی ہے۔ اگرچہ سری لنکا گزشتہ تینوں مقابلے جیتی ہے جبکہ آسٹریلیا گزشتہ تین میں سے دو میچ ہی جیت سکی ہے۔ سڈنی کے میدان پر گزشتہ آٹھ ون ڈے مقابلوں میں سے سری لنکاچھ بار فاتح رہی ہے۔سال 1996 کے فائنل میں بھڑنے کے بعد کنگارو ٹیم سری لنکا سے ورلڈ کپ میں پانچ بار بھڑی ہے جس میں وہ ایک میچ بھی نہیں ہاری ہے۔
اگرچہ سڈنی میدان پر گزشتہ چھ میچوں میں سے سری لنکائی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چار میچ جیتی ہے۔اتوار کو ہونے والے میچ سے پہلے سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہامجھے نہیں لگتا کہ اس میچ میں ٹاس کا اہم کردار رہے گا۔ سڈنی کے میدان پر وکٹ اچھی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ کوئی بھی ٹیم 300 اور 300 کے پار رنز آسانی سے بنا پا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بڑے ہدف کا تعاقب کرنا بھی آسان نہیں ہے۔اپنے گزشتہ میچ میں انگلینڈ کو نو وکٹ سے شکست دینے والی سری لنکا کی ٹیم کے کپتان میتھیوز نے سڈنی میں نامہ نگاروں سے کہا حال ہی میں انگلینڈ میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے اور مجھے لگتا کہ ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے۔ ہم اتوار کو بھی آسٹریلیا کو شکست دینے کے مقصد سے اتریں گے اور اپنے میچ کا بھرپور لطف اٹھائیں گے۔ کوارٹرفائنل میں جانے کا یہ سنہرہ موقع ہے اور ہم اسے کسی بھی حالت میں جانے نہیں دیں گے۔اس کے علاوہ کنگارو ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے اس میچ میں زیادہ کچھ نہیں بولتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر میچ پر اپنی توجہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں اس وقت کس چیز کی ضرورت ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس بارے میں ہمیں ابھی اور زیادہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارا پورا خیال کل ہونے والے مقابلے پر ہے اور ہم اپنی کارکردگی سے جواب دیں گے۔