نئی دہلی:سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکمر سنگھے ہندوستان کے تین روزہ دورہ پر آج شام یہاں پہنچ رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر وکرم سنگھے کل وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ اعطی سطحی میٹنگ میں شرکت کریں گے جس میں خصوصی طورپر ماہی گیروں کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔سری لنکا کے وزیراعظم آج شام پہنچیں گے اور کل صبح ان کی سب سے پہلے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوگی۔ اس کے بعد تقریباََ ساڑھے گیارہ بجے حیدرآباد ہا¶س میں دونوں وزرائے اعظم کی میٹنگ ہوگی۔اس کے علاوہ سری لنکا میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے تعاون کے معاملے پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی ، روڈٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری، وزیر ریلوے سریش پربھو، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمیندر پردھان اور کوئلہ اور تونائی کے وزیر پیوش گوئل سے بھی ان کی ملاقات ہوگی وہ بدھ کودن میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کے بعد اپنے وطن واپس چلے جائیں گے ۔حال میں اختتام پذیر ہوئے پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد مسٹر وکرم سنگھے اپنے پہلے بیرون ملک دورہ پر آرہے ہیں۔