انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سری لنکن اسپنر تھرندو کوشال کی دوسرا کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں دوسرا کرنے پر پابندی لگا دی ہے تاہم انہیں آف اسپن باؤلنگ جاری رکھنے کیا اجازت دی گئی ہے۔
کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باؤلنگ ایکشن کے نتائج میں واضح ہوا کہ تمام کرائی گئی گیندوں میں کہنی کا خم آئی سی سی کی جانب سے مقررہ 15 ڈگری کے خرم کے اندر تھا۔
تاہم تائج میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کوشال کی دوسرا گیند میں کہنی 15 ڈگری سے زیادہ خم کھا رہی تھی اور اب وہ مزید عالمی سطح پر یہ گیند نہیں کرا سکیں گے۔
نوجوان آف اسپنر کوشال سلوا اب تک چھ ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور رنگنا ہیراتھ کی ریتائرمنٹ کے بعد سری لنکن اسپن اٹیک کی ذمے داری انہی کے سر ہو گی۔
ان کا ایکشن اگست میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس میں انہوں نے 13 وکٹیں حاصل کی تھی۔