کانپور :کیسکو کے ذریعہ ایل ای ڈی لائٹ کو تقسیم کرکے لوڈ کم کرنے کی کوشش تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی ۔مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت ریاستی وزیر مملکت برائے توانائی نے خود اس کا آغاز کیاتھا ۔لیکن یہ اسکیم ایل ای ڈی تقسیم کے ہدف سے بہت پیچھے چل رہی ہے ۔ اس کے بعد بھی محکمہ اس اسکیم کو کامیاب بتارہاہے ۔