ہمیرپور: اترپردیش میں ہمیر پور کے چکاسی علاقہ میں ایک نوجوان نے پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق بڑا کھرکا گاؤں میں رہنے والے اودھ نارائن (25) کی سسرال جھانسی علاقہ گروتھا گاؤں میں ہے ۔ وہ اپنی اہلیہ کو لینے کے لئے سسرال گیا تھا جہاں اس کا جھگڑا ہوگیا ۔ بعد میں اسے اسکی بیوی کملیش اور سسر نے بے عزتی کرکے بھگادیا۔
اس سے بددل ہوکر اودھ نارائن نے کل رات ایک بند کمرے میں پھندہ لگالیا جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ مرنے والے نوجوان کی شادی اس سال پہلے ہوئی تھی۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کردی ہے ۔