بریلی:دیورنیا تھانہ کے گاوں کرن پور باشندہ راجیندر کی بائیس سالہ بیوی گایتری دیوی کی لاش آج صبح اس کے مائکے والوں کو سسرال میں ہی ملی ۔ جس کی شکایت پولیس سے کرتے ہوئے انہوں نے گایتری کی موت کے لئے اس کے شوہر اور سسرا ل والوں کو ذمہ دار بتایا۔ انہوںنے بتایاکہ مڑوا کے رہنے والے روشن لال نے اسی برس بائیس مئی کو گایتری کی شادی راجیندر سے کی تھی۔ لیکن شادی کے بعد سے ہی اس کا شوہر سے کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتاتھا۔ اس کے شوہر راجیندر نے اس کا بستر پر ہی گلا دبا کر قتل کرد یا۔ گاوں والوںنے اس کی اطلاع متوفیہ کے والد کو دی ۔ والد نے موقع پر پہنچ کر اپنی بیٹی کی لاش پائی ۔ شوہر اور سسرال والوںنے بتایاکہ گایتری نے رات میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ انہوںنے اسے اسپتال لے جانے کی کوشش کی لیکن موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی تھی ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔