نئی دہلی:’ون رینک ون پنشن’ اسکیم نافذ کئے جانے کے طریقوں سے ناخوش ہو کر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے اسپتال پہنچے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو پولیس نے آج حراست میں لے لیا جبکہ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو اسپتال احاطے میں جانے سے روک دیا گیا۔مسٹر سسودیا کے ساتھ ان کے سیکورٹی گارڈ اور دہلی کینٹ سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کمانڈو سریندر کو بھی حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لئے جانے پر مسٹر سسودیا نے ٹویٹ کر کے کہا، “ایک سابق فوجی مرکزی حکومت کی حرکتوں کی وجہ سے خود کشی کر لیتا ہے اور اس کے کنبہ سے بات کرنے پر مجھے حراست میں لیا جاتا ہے ۔ حد ہے ۔ “