نئی دہلی۔ 14فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ سشما سوراج کے 63 ویں جنم دن پر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی،وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت کئی لیڈروں نے آج انہیں مبارکباد دی۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی، گجرات کی وزیراعلی آنندی بین پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھی محترمہ سوراج کوجنم دن کی مبارکباد دی ہے ۔وزیراعظم مودی نے ٹ
وئٹر پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ میری ساتھی اور ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج کو جنم دن کی بہت بہت مبارکباد۔ مسٹر راجناتھ سنگھ، مسٹر جیٹلی اور مسٹر چوہان نے بھی ٹوئٹر پر انہیں مبارکبادی پیغام بھیجے ہیں۔محترمہ سوراج نے بھی ٹوئٹر پر ملنے والی مبارکباد کے لئے تمام لیڈروں اور کارکنوں کو شکریہ ادا کیا۔محترمہ سوراج کا جنم 14 فروری 1952کو ہوا تھا۔ وہ سات بار لوک سبھا اور تین مرتبہ ہریانہ اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔وہ ایک ماہر وکیل بھی رہی رہیں۔ وہ 1997-98میں چند دنوں کے لئے دہلی کی وزیراعلی بھی بنی تھیں ۔