صنعا؛شام اور عراق میں جنگ نے سعودی اسلام پسندوں کو سخت اور غیر لچکدار بنا دیااور وہ یمن میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں۔ سنیئر یمنی سیکورٹی افیسر کا کہنا ہے کہ درجنوں سعودی اسلام پسند جنگجو شام اور عراق کے میدان جنگ کے بعد یمن کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد یمن میں حملوں اور ہلاکتوں کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے
۔سینئر سیکورٹی افیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ چند ماہ یمن کےلیے اسلامی جنگجوئوں کی ریل پیل کی وجہ سے پریشان کن رہے۔شورش زدہ ملک یمن جہاں پہلے ہی سیکڑوں کی تعداد میں سعودی جنگجوالقاعدہ کے اپنے یمنی ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑ رہے تھے جبکہ2003اور 2006کے درمیان سعودی عرب میں القاعدہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بعد مزید جنگجو فرار ہو کر یمن آگئے تھے۔حالیہ دنوں میں جو جنگجو یمن آئے ہیں وہ شام اور عراق سے زیادہ تجربہ ،مہارت اور جرأت کا جذبہ لیکر یمن آئے ہیں۔یمنی سیکورٹی افیسر کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو بم اور ہتھیار سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ دیگر غیر ملکی جنگجوئوں کو بھی بم اور ہتھیار بنانے کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔