ریاض ۔ 14 اپریل (یو این این) سعودی عرب کی ایک خصوصی عدالت نے مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث گروپ کے 13 افراد کو ایک برس سے لیکر 10 برس تک سزائے قید کا حکم سنا دیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں قائم خصوصی عدالت نے پڑوسی ممالک کے بحران زدہ علاقوں میں لڑنے کیلئے فنڈز جمع کرنے کے الزام میں ایک گروپ کے 20 میں سے 13 ارکان کو مجرم ٹھہرایا اور ان افراد کو ایک برس سے لیکر 10 برس تک سزائے قید کا حکم دیدیا۔ ان افراد پر مطلوب افراد کو پناہ دینے اور چیرٹی کی آڑ میں مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا جرم بھی ثابت ہوگیا۔
عدالت نے اس مقدمہ میں 7 دیگر افراد کو بری کر دیا ہے۔