ڈاکٹڑوں نے ”کریڈٹ ہاورز” پورے نہیں کیے ہیں: مصری حکام
مصری حکام نے سعودی عرب کے اس فیصلے کی تائید کردی ہے جس کے تحت سعودی عرب نے آٹھ سو مصری ڈاکٹروں ک
ی ماسٹر ڈگریز کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصری ڈاکٹروں کے سنڈیکیٹ کے سربراہ خیر عبدالدائم کے مطابق یہ فیصلہ ڈاکٹڑوں کے کریڈٹ ہاورز کے حوالے سے سویز کینال یونیورسٹی کی طرف سے امتحان لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس امتحان میں فیملی میڈیسن سے متعلق ڈاکٹروں کی کارکردگی اور تجربے کو موضوع بنایا گیا تھا۔
عبدالدائم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودیہ میں ان ڈاکٹروں کی ڈگریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئ تھی جس نے ان کی اسناد کے جعلی ہونے کا فیصلہ کیا۔
ان مصری ڈاکٹروں نے اپنی تعلیم کے دوران تربیت سعودی عرب میں پائی تھی۔ تاہم ماسٹر ڈگری پانے کے لیے ضروری ہے کہ متعلقہ ڈاکٹروں نے اپنے تربیتی اداروں میں کریڈٹ ہاورز پورے کیے ہوں۔ *
مصری سنڈیکیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے ” مصر اس حوالے سے اپنی کوششوں میں شدت لائے گا، تاکہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں قاہرہ میں سعودی سفارت خانے سے متعدد میٹنگز کی جا چکی ہیں۔