ریاض…سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی منائی جارہی ہے جبکہ امریکا اوریورپ میں پھردوعیدیں ہیں۔ کچھ لوگ آج قربانی کریں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت بدھ کو عید منائے گی۔
مکہ مکرمہ میں حرم شریف اورمسجد نبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے ،جن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے حجاج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی۔آج دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید قرباں منائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ برطانی اور امریکا میں بھی بعد مقامات پر عید منائی جارہی ہے،جہاں کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید منائیں گے۔متحدہ عر ب امارات سمیت عرب دنیا میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ لوگ مذبح خانے جا کرسنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کافریضہ ادا کریں گے۔ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی کچھ لوگ آج عید قرباں منائیں گے اورامریکا میں بھی کیلنڈر کے تحت آج ہی عید منائی جارہی ہے تاہم پاکستانیوں کی اکثریت بدھ کو عید منائیگی۔ اس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کل اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہی عید کی خوشیاں منائیں گے۔