سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو ریلوے لائن کے ذریعے مربوط کرنے کے منصوبے پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ حرمین ریلوے پروجیکٹ کی نگراں ہسپانوی کمپنی نے سعودی جنرل آرگنائزیشین برائے ریلوے کے چیئرمین محمد خالد السویکت کو”حرمین ریل کار” کی تصاویر ارسال کی ہیں، جنہیں اب میڈیا پر مشتہر کر دیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منصوبے کی ذمہ دار فرم کی جانب سے موتی کے رنگ کی ریل کار کے درجہ اول اور درجہ دوم کی سیٹوں کی تصاویر کے ساتھ ریل گاڑی کے اگلے بیرونی ڈاھانچےکو بھی دکھایا گیا ہے۔
جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ریلوے کے چیئرمین خالد السویکت نے بتایا کہ حرمین ریلوے لائن کا منصوبہ دو سال قبل شروع کیا گیا تھا اور سنہ 2016ء میں یہ پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد شہریوں کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا یہ حرمین ریل کار 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔ ریل گاڑی کو بلند ترین درجہ حرارت برداشت کرنے، اونٹوں سے ٹکرانے اور دیگر حادثات سے حفاظت کے آلات بھی نصب ہوں گے۔ یہ ریل گاڑی مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان کل پ
انچ اسٹیشنوں پر مختصر وقت کے لیے رُکے گی۔