جدہ: سعودی عرب کے جنوبی صوبہ عصیر میں ایک شاپنگ فیسٹول کے دوران مردوں کیساتھ نوجوان لڑکی کی رقص کرتی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچادی اور اس فیسٹول کے منتظمین کیخلاف سزا کا مطالبہ کر دیا۔عرب اخبار سدا کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننگے سر اور کھلے بالوں والی ٹی شرٹ اور تنگ جینز میں ملبوس لڑکی فیسٹول کے شرکا مردوں کیساتھ روایتی گانوں پر جھوم اٹھی، ویڈیو کے سامنے آتے ہی عوام نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور نوجوان لڑکی کو مردوں کیساتھ ناچنے کی اجازت دینے پر منتظمین سے سزا کا مطالبہ کر دیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں عوامی مقامات پر صنفی امتیاز کو مدنظر نہ رکھنے پر سخت پابندی عائد ہے۔