سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں چھے افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بم دھماکا شیعہ اکثریتی علاقے قطیف میں واقع ایک قصبے القدیح میں امام علی بارگاہ میں ہوا ہے۔ای
ک عینی شاہد کے مطابق حملے میں کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ”نماز کے پہلے حصے کے دوران ہم نے ہم دھماکے کی آواز سنی تھی ۔دھماکے کے وقت قریباً ڈیڑھ سو افراد عبادت میں مصروف تھے”۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی۔