ریاض…سعودی عرب میں شہری کے ہاتھوں ایشیائی مزدور پر بدترین تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مقامی انسانی حقوق کی تنظیم نے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔عرب اخبارکو انٹرویومیں سعودی سوسائٹی برائے انسانی حقوق کے سربراہ ڈاکٹر مفلح القحطانی نے یقین دہانی کی ہے کہ انکی سوسائٹی نے ایشیائی مزدور پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے باضابطہ طور پر تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے اور اس میں ملوث شہری کو سخت سزا دینے کی سفارش کی ہے۔