آل سعود کے مخالفین نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کے ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے-
صنعا سے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے مخالفین نے بدھ کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کے ایئر پورٹ پر حملہ کر دیا اور سعودی سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ کے بعد اس پر قبضہ کر نے میں کامیاب ہو گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں سعودی سیکورٹی فورس کے تیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے- نجران کی آل سعود مخالف تحریک کے افراد نے منگل کے روز بھی سعودی عرب کا ایک طیارہ مار گرایا تھا- نجران کے قبائل نے دو ہفتہ قبل سعودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے اور وہ نجران کو سعودی عرب کی مرکزی حکومت سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں- اس تحریک نے اپیل کی ہے کہ علما اور مسلمانان عالم متحد ہو کر سعودی حکومت کی فتنہ انگیزیوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور آل سعود کا مقابلہ کرنے کے لئے مناسب تدابیر اختیار کریں-