دبئی، 19 جون (رائٹر) سعودی عرب نے اپنے سخت ترین حریف ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں مداخلت سے باز رہے۔سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے کہا کہ عراق میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی جاری ہے جس کا اثر خطے کے دوسرے ممالک پر بھی پڑسکتا ہے۔سعودی حکومت کی طرف سے آنے والا یہ بیان ایران کی حکومت کے اس انتباہ کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ عراق میں اہل تشیع کے مقدس مقامات کا دفاع کرنے کے لئے کسی انتہائی کارروائی کرنے سے تامل نہیں کرے گا۔عراق پر خطے کی دو اہم طاقتوں کی طرف سے آنے والا یہ سخت بیان ان تمام امیدوں کو غلط ثابت کر رہا ہے جس میں خطے میں مسلکی تقسیم کو کم کرنے کے تعلق سے امکانات کی تلاش کی جارہی تھی۔