انتہا پسند گروہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سعودی عرب کی ایک مسجد میں ہوئے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی مغربی شہر ابھا میں ایک پولیس کمپاؤنڈ میں واقع اس مسجد میں ہوئے خونریز حملے میں پندرہ افراد مارے گئے تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اس حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں کوئی بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ یمن میں سعودی اتحادی کارروائی اور شام و عراق میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی شورش کے تناظر میں سعودی عرب میں ہونے والے اس حملے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔