کانپور(نامہ نگار)۔سعودی عرب کے مفتی علی بن عبدالعزیزشبل کوسزائے موت دینے ،پیغمبراسلام کے روضہ اقدس کو منہدم کرنے کی رائے دینے والے مفتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ آل انڈیا غریب نواز کے زیراہتمام گرایاناکے پیش اماموں،علماء وطلباء اور لوگوں میں مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں سیاہ صافہ، سیاہ ٹوپی، سیاہ جھنڈے، سیاہ کرتے اورسیاہ پٹی باندھ کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس سے قبل احتجاجی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ہاشم نے کہاکہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن پیغمبر اسلام کی شان میں ذرہ برابر بھی گستاخی برداشت نہیں کرسکت
ے۔ ہندوستان کے پچیس کروڑ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے فرضی مفتی کے سرکو قلم کرنے کی سزادی جانی چاہئے۔ مولانا نے کہاکہ مذکورہ منصوبہ میں سعودی حکومت بھی شامل ہے۔ چونکہ ایسی حرکات سعودی بادشاہ،تاناشاہ اور ڈکٹیٹرشپ کی وجہ سے ہوتی ہے اگر سعودی عرب میں جمہوریت ہوتی توسعودی مفتی وسعودی حکومت کے منصوبے کبھی کبھی کامیاب نہیںہوتے۔ مظاہرین میں مدرسہ بورڈ کے رکن مولانا غلام شبیر فریدی، مولانا شاہ اعظم برکاتی، حافظ عبدالرحیم بہرائچی، سابق سماج وادی پارٹی ضلع صدر مہتاب عالم کے علاوہ مولانا فتح محمد قادری، مولاما پرویز اختر علیمی، مولانا شاہنواز، مولانا رحمانی، مولانا معین الدین اشرفی اورجاوید ٹیٹو شامل تھے۔