سلاد کے استعمال کا ر واج دن بدن بڑھ رہاہے مغرب نے یہ اچھی چیزہمیں کھانے کو دی ہے ۔سلاد پالک کے ساگ سے ملتا جلتاہے۔ زودہضم اور طاقت بخش ہے ۔جگر معدہ اور آنتوں کو طاقت بخشنا ہے یہ کچا ہی کھایا جاتاہے۔ اس کے ساتھ ٹماٹر پیاز مولی وغیرہ ملائے جاتے ہیں۔ کھٹا ئی کے شوقین اس میں سر کہ ڈالتے ہیں سلاد اور ٹماٹر ہی ملاکر کھا ئے جائیں تو زیادہ مفید ہیں ۔