ممبئی۔ سلمان خان ، عامر خان ، شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ اکشے کمار اور اجے دیوگن بالی وڈ کے ایسے ہیرو ہیں جن کے اسٹارڈم پر عمر کا اثر ذرا بھی نہیں نظر آتا ۔ ان ستاروں کی عمر چالیس پلس ہے پھر بھی وہ آج بالی وڈ کے سپر اسٹار ہیں ۔ انہیں ستاروں سے بالی وڈ روشن ہے ۔
ایسے میں رنبیر کپور بالی وڈ کے نوجوان ستارے کہے جا سکتے ہیںجن پر ڈائریکٹر پروڈیوسر داؤ لگانے کے لئے تیار رہتا ہے ۔ تیس پار کر چکے رنبیر کپور کے پاس انوراگ کشیپ کی بامبے ویلویٹ اور انوراگ باسو کی جگا جاسوس اور وکرم جیت سنگھ کی رائے جیسی فلمیں ہیں ۔ بالی وڈ میں صرف رنبیر کپور ہی ایسے ہیروہیں جو ڈائریکٹر پروڈیوسر کی ترجیح میں رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ پرانے کھلاڑیوں کا ہی دبدبہ رہتا ہے ۔
ان کے اسٹارڈم میں کوئی کمی نہیں نظر آتی ۔ خان گروپ میں سلمان خان سب سے زیادہ مصروف ہیں ۔ اس سال عید کے موقع پر ساجد نڈیاڈوالا کے ڈائریکشن میں بنی ان کی فلم ’ کک‘ منظرعام پر آ سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سورج بڑجاتیا کی ’پریم رتن دھن پایو ، نو انٹری کے سیکول نو انٹری میں انٹری اور کبیر خان کی نئی فلم بھی ہے ۔ شاہ رخ خان کے پاس فرح خان کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم ہیپی نیو ایئر ، یش راج بینر کی فلم فین، روہٹ شیٹی اور آدتیہ چوپڑہ کے ڈائریکشن میں بن رہی فلمیں ہیں ۔
جبکہ عامر خان کے پاس پی کے کے علاوہ جان میتھیو کی سرفروش کے سیکول اور نتیا مہرا کے ڈائریکشن میں بننے والی پہلی فلم میں بھی ہو سکتے ہیں ۔ رہی بات اکشے کمار اور اجے دیوگن کی تو ان کی ہر سال کوئی نہ کوئی فلم ریلیز ہوتی ہی رہتی ہے۔ یہ سدا بہار ہیرو مانے جاتے ہیں ۔
اکشے کے پاس ہالی ڈے ، اٹس اٹرٹین منٹ ، گبر اور شوقین کی ریمیک جیسی فلمیں ہیں ۔ اس سال اجے دیوگن پربھودیوا کے ڈائریکشن میں بن رہی ایکشن جیکشن کے ہیرو ہوں گے ۔ اس کے علاوہ وہ روہت شیٹی کی سنگھم -۲ میں بھی نظر آئیں گے ۔ آگے بھی وہ پاور اور غلیل جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں گے ۔ اس طرح ان تمام ہیرو کی کچھ نہ کچھ فلمیں برابر آتی رہتی ہیں جو ان اسٹارڈم میں کوئی کمی نہ ہونے کا ثبوت ہیں ۔