ممبئی، 21 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی ادا کارہ سلمان خان قطرینہ کیف کے بعد اب نو آموز ادا کارہ ایلی ابرام ک بھی کیریئر بنانے جارہے ہیں۔یونانی، سویڈش نژاد ایلی ابرام نے بگ باس سیزن ۔ 7 میں حصہ لیا تھا۔ شو کے دوران سلمان خان نے ایلی کی زبردست تعریف کی تھی اور انہیں ماضی کی قطرینہ کیف قرار دیا تھا۔ اب سلمان ایلی کا کیریئر بنانے کی تیار کر رہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان کی منیجر ریشما شیٹی نے ایلی سے ملاقات کی ہے۔ ایلی ابرام نے اس سال نمائش کی جانے والی فلم مکی وائرس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا لیکن یہ فلم ناکام رہی۔ بتایا جاتا ہے کہ سلمان خان نے ریشما شیٹی کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایلی سے رابطہ قائم رکھیں اور فلموں کا انتخاب کرنے میں ان کی مدد کریں تاکہ وہ غلط فلموں کا انتخاب نہ کرسکیں۔