بولی وڈ دبنگ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سلمان خان ماموں بن گئے ہیں۔
ارپیتا کے شوہر اور ماڈل ایوش شرما نے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس میں بچے کا نام ’عاہل‘ بتایا گیا ہے۔سلمان خان کے بڑے بہنوئی اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنیہوتری نے ارپیتا کے بیٹے کی پہلی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں سلمان کے والد سلیم خان بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ارپیتا خان کو سلمان خان کے والد سلیم خان نے گود لیا تھا، ارپیتا خان کی شادی 18 نومبر 2014 کو ماڈل اور بزنس مین ایوش شرما سے ہوئی۔
ان کی شادی کی تقریب بولی وڈ کی سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک تھی۔
ارپیتا نے لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ اس وقت ممبئی کی ایک کمپنی میں انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور انہیں فلموں اور گلیمر سے کوئی دلچسپی نہیں۔
جبکہ ان کے شوہر ایوش شرما دہلی میں اپنا خاندانی بزنس سنبھالتے ہیں اور انہیں فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے۔