ممبئی: گلہری کو ایک پھرتیلے جانور کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ اپنی تیز رفتار کی وجہ سے انسانوں کے ہاتھ بھی نہیں آتیں مگر کیا کہنے سلمان خان کے جنہوں نے گزشتہ روز ایک گلہری کو اپنے کندھے پر بٹھا کر اس کی خوب خاطر تواضع بھی کی۔ان مناظر سے ایسا لگتا تھا کہ سلمان خان اور اس گلہری میں بڑا پرانا دوستانہ ہے۔ سلمان خان جو اپنی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلہ میں مانڈوا میں تھے اس دوران وہ ای
ک گلہری کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی دکھائی دیے جنھیں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔سلمان اور گلہری کی یہ تصاویر ان کی بہن ارپتا خان شرما نے فلم کے سیٹ سے میڈیا کو جاری کی ہیں اور ان تصاویر میں سلمان خان گلہری کو مونگ پھلی کھلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس دوران گلہری نے نہ صرف مونگ پھلی کے دانے کھائے بلکہ بڑے وثوق کے ساتھ وہ سلمان خان کے کندھے پر بیٹھ کر اس دعوت کے مزے اڑاتی رہی۔رپورٹ کے مطابق فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی شوٹنگ مانڈوا میں 26 جنوری تک جاری رہے گی اور اس کے بعد فلم جیسلمیر میں بھی فلمائی جائے گی۔ ڈائریکٹر کبیر خان نے اپنی اس فلم کو کشمیر میں بھی فلمانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ فلم عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔